سعودی عرب: گاڑیاں چوری کرنے کا الزام، 5 افراد گرفتار

July 21, 2021

سعودی عرب کے مکہ ریجن میں گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی عرب کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے دو سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سوڈان سے ہے۔

ملزمان پر 8 گاڑیاں چوری کر کے غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ ان کے قبضے سے لُوٹا ہوا مال بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن آفس کے حوالے کردیا گیا۔