چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد، اسپیشل کوآرڈینیٹر برائے چائلڈ پروٹیکشن مقرر

July 22, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اسپیشل کوآرڈینیٹر برائے چائلڈ پروٹیکشن مقرر کر دیا۔

سارہ احمد کی بطور اسپیشل کوآرڈینیٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وہ اس عہدے کے ساتھ ساتھ بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر بیورو بھی فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے وژن کے مطابق اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گی۔