شہزادہ ولیم اور کیٹ انسٹاگرام پر چھا گئے

July 23, 2021

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ’ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج‘ کے فالوورز کی تعداد 13ملین ہوگئی ہے۔

شاہی جوڑے کے انسٹا فالوورز کی تعداد 13ملین تک اس وقت پہنچی جب وہ اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کی آٹھویں سالگرہ منارہے تھے۔

ڈیوک اور ڈچزآف کیمبرج کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سے اب تک صرف 113 انسٹا صارفین کو فالو کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اب تک شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شاہی جوڑے کے مداحوں کے ساتھ 2338 انسٹا پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔