حب ندی پل کے نیچے دو خواتین سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

July 23, 2021

حب ندی کے پل کے نیچے دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کراچی کے رہائشی اور ایک ہی خاندان سے تعلق تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حب ندی میں کراچی بلدیہ آفریدی چوک کے رہائشی پکنک منانے کے لئے آئے تھے۔

پکنک منانے والوں میں دو خواتین سمیت ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ نعیمہ زوجہ عزیز خان، 19سالہ حاجرہ ولد نیاز محمد عمر اور 10سالہ مریم ولد بختاور شاہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہیں۔