عارف نظامی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ جام کمال

July 24, 2021

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف نظامی صاحب کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوامرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گاوزیراعلیٰ نےمرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔