کلیکشن پوائنٹس کلیئر، چونے کا چھڑکاؤ کردیا، سالڈ ویسٹ بورڈ کا دعویٰ

July 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کے زیرانتظام قربانی کے جانوروں کیلئے بنائے گئے کلیکشن پوائنٹس جمعہ کی رات تک کلیئر کرکے چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا تھا، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ زبیر چنہ کی ہدایت پر تمام کلیکشن پوائنٹس دھونے کے بعد دوبارہ چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش دوائوں کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 81345ہزارٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔