واٹر بورڈ میں رین ایمرجنسی، چھٹیاں منسوخ، مشینری تیار رکھنے کا حکم

July 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے تناظر میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام مشینری تیار رکھنے کا حکم دے دیا۔