الجزائر کے جوڈو کاز کا اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلے سے انکار، وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

July 25, 2021

کراچی ٹوکیو( اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) الجزائر کے جوڈو کازفیتحی نورین نے اولمپکس گیمز میں پیر کو اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد اسے وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے کوچ عمار بینی خیلف کو بھی وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے،نورین نے ابتدائی راؤنڈ میں سوڈان کے محمد ابدالسول سے مقابلہ کیا تھا تاہم دوسرے رائونڈ میں اس نے اسرائیل کے توہر بٹبل سے فلسطین میں اسرائیلی جار حیت کے خلاف بطور احتجاج مقابلے سے انکار کردیا جس پربین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اسے معطل کرتے ہوئے الجزائر اولمپکس کمیٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس پر اولمپکس کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر وطن واپس بلالیا ہے۔ عالمی جوڈو فیڈریشن کا موقف ہے کہ الجزائر کے جوڈو کاز کے فیصلے سے عالمی یکجہتی کو فروغ دینے میں رکاوٹ جنم لے گی اس لئے یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔