مرزا اکرم کی وفات پر پرویز محمود کی تعزیت

July 25, 2021

نیوکاسل (پ ر) کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مدحت شہزاد کے والد مرزا اکرم (ریٹائرڈ) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کی محکمہ لوکل گورنمنٹ میں تاریخی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےدعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے، ہم ان کی صاحبزادی سیکرٹری اطلاعات حکومت آزاد کشمیر مدحت شہزاد اور دیگر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔