مقدمہ قتل کا اشتہاری 7 سال بعد گرفتار

July 25, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو 7سال بعد گرفتار کرلیاگیا۔ اے ایس پی صدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او چونترہ اور ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد اسلم کو 7سال بعد گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق اشتہاری محمد اسلم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2014ء میں محمد رضوان کو قتل کر دیا تھا، پولیس کاکہناہے کہ مجرم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔