عدم سہولیات کے باوجود لاجواب پرفارمنس، طلحہ طالب نے قوم کے دل جیت لیے

July 25, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے لیکن عدم سہولیات کے باوجود ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قوم کے دل جیت لیے۔

جدید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے سہولتوں سے مزین ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا۔

پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے لیکن مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا۔

گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔

طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا۔

چین کے چَین لیون نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔

کولمبیا کے ویٹ لفٹر نے سلور اور اٹلی کے ویٹ لفٹر نے برانز میڈل جیت لیا۔