کراچی میں آج سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

July 26, 2021

کراچی میں آج سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ا متحانات کے لئے شہر میں 210 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانی مراکز پر ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن فراہم کردی گئی ہے۔ طلبا کو پرچے سے آدھا گھنٹے پہلے پہنچنے اور پینے کا پانی ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز پر موبائل فون نہ لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ امتحانات 4 اگست تک جاری رہیں گے۔