شہزادی ڈیانا کی 30 سالہ بھتیجی کی 62 سالہ ارب پتی سے شادی

July 26, 2021

پرنسز آف ویلز، شہزادی ڈیانا کی بھتیجی اور ارل اسپینسر کی بیٹی، لیڈی کِٹی اسپینسر جن نے 62 سالہ ارب پتی مائیکل لیوس سے شادی کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، 30 سالہ لیڈی کِٹی اسپینسر نے ہفتے کے روز ایک شاندار تقریب میں جنوبی افریقہ کے 62 سالہ ارب پتی آدمی سے شادی کی ہے۔

شادی کی اس تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے بچے اور لیڈی کِٹی اسپینسر کی بہنیں الزیزا اور امیلیا بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ شادی کی تقریب میں لیڈی کِٹی کے کزنز شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نظر نہیں آئے۔

رپورٹس کے مطابق کپڑوں کے نامور برانڈ کے مالک ہیں جوکہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے پسندیدہ برانڈز میں شامل ہے۔

رپورٹمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کی اس تقریب میں شرکت کرنے والے متعدد مہمانوں نے اطالوی فیشن ہاؤس، ڈولس اور گبانا کے لباس پہنے ہوئے تھے۔