• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن سے بینچ پریس کر کے لوگوں کو حیران کر دیا

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

منگولیا کے صدر نے بینچ پریس کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی یونٹ کے دورے کے دوران  58 سال کے اوکھناگین کھورلسوکھ (Ukhnaagiin Khurelsukh) نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھا کر اپنی طاقت دکھائی۔

اوکھناگین کھورلسوکھ سابق فوجی افسر اور سابق وزیرِ اعظم ہیں۔

وہ مارشل آرٹس اور فٹنس کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

منگولیا کے صدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید