پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی پر کام کیلئے تیار ہیں، امریکا

July 27, 2021

امریکی صدر کے نمائندہ ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

جو بائیڈن کے نمائندہ ماحولیات نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے لندن میں ملاقات کی۔

جان کیری نے وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا اور جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔