ایک سال ہاکی پلیئرز کی اسکلز پر کام کریں گے، ہیڈ کوچ خواجہ جنید

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف نے سنٹرل کنٹریکٹ دینے سے قبل ہر کھلاڑی کافٹنس لیول مانگا ہے ۔ ایک سال لگاتار کھلاڑیوں کی ا سکلز پر کام کریں گے۔ یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ کو مختلف سیشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام 32 کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ میں رپورٹ کیا ہے ۔