مکران میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے، بلوچستان بار کونسل

July 27, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چئیرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی راحب خان بلیدی اور چئیرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے مکران میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل کرپٹ سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مکران میں کرونا وائرس کے کیسسز میں اضافہ ہوا ہے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے اور نہ ہی وہاں پر صحت کے سہولیات میسر ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مکران کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہ اٹھایا گیا ہے اسپتالوں میں بنیادی صحت کے سہولیات نہ ہونے کی وجہ اموات میں اضافہ ہوا ہے حکومت فوری طور پر لاک ڈاون لگائے وہاں کے مزدور محنت کش طبقات کے لئے تین ماہ تک خوراک کا بندوبست کرے اور مکران کے صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے لاپرواہی غفلت سے مزید انسانی جانوں کی ضائع کا خدشہ ہے وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اس ناروا رویے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے پہلے مرحلے میں مکران ڈویژن میں ایک ہفتے کیلئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے کل مورخہ 26 جولائی بروز سوموار سے 31 جولائی تک کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور کیچ بار گوادر بار اور پنجگور بار کے وکلاء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بار روم کو بند کریں کوئی وکلاء ماسوائے اہم نوعیت کے کیس میں عدالت میں نہ آئیں اگر حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو احتجاج کا کال کو وسط دیا جائے گا۔