آصف زرداری کی سیاسی زندگی جہدمسلسل سے عبارت ہے ‘ یاسمین صفدر

July 27, 2021

پشاور( جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 35 سیدہ یاسمین صفدر نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی سیاسی زندگی جہدمسلسل سے عبارت ہے صوبائی خودمختاری ‘اٹھارویں ترمیم اور قبائل کی محرومیوں کا ازالہ آصف زرداری کے ایسے کارنامے ہیں جن پر پاکستانی قوم ہمیشہ آصف زرداری کی شکرگزار رہے گی وہ اپنی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔