طالبعلم سے بد فعلی: ملزم عزیز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

July 27, 2021

لاہور کی عدالت نے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بد فعلی کے کیس میں ملزم عزیز الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزم عزیز الرحمٰن کو 9 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

مجسٹریٹ نے پراسیکیوشن کو ملزم کے خلاف چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ملزم پر مدرسے کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔