لاہور کے ایک مدرسے میں طالب علم کے ساتھ بدفعلی پر مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمن ان کےبیٹوں اور دو نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف بدفعلی اور ان کے بیٹوں الطاف الرحمٰن، عتیق الرحمٰن، لطیف الرحمٰن اور عبداللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں طالب علم صابر شاہ نے کہا ہے کہ مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمٰن نے مجھے کہا تھا کہ تم نے اپنی جگہ کسی اور کو امتحان میں بٹھایا تم امتحان نہیں دے سکتے ۔
مفتی صاحب نے کہا کہ مجھے خوش کرو پھر کچھ سوچ سکتا ہوں ، مفتی صاحب تین سال مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بناتے رہے لیکن پاس نہ کیا۔
مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مفتی صاحب کے بیٹو ں نے دو ساتھیوں کے ہمراہ مجھے مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے سبب مجھے جان کا خطرہ ہے۔