ٹرینرز اور ٹیچرز کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں ،کترینہ کیف

July 27, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے ٹیچرز اور ٹرینرز کو قرار دے دیا ہے۔

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہیں اپنے ٹرینر کی نگرانی میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’دراصل میں حیرت انگیز اساتذہ اور ٹرینرز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں جو میرے ساتھ اتنے صبر سے کام کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہر روز کچھ نیا سیکھ رہی ہوں۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف چند ہی لمحوں میں6 لاکھ 34 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔