پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ سے مشابہہ قرار دیے جانے والے صارف کو جواب دے دیا۔
چلبلی طبیعت کی مالک حرا مانی اپنی مستی بھری پوسٹس اور ان پر درج کیپشنز سے مداحوں کے دل جیت لیتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کترینہ سے مشابہہ قرار دیے جانے پر جو جواب دیا، اس نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حرا مانی کا ایک مداح ان کی تصویر میں کترینہ سے حیران کن مشابہت دیکھ کر حیران ہوگیا تھا اور کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ حرا مانی ہیں یا کترینہ کیف؟
حرا مانی نے بھی صارف کو جواب دیا کہ ’کترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کون ہے؟‘
اداکارہ نے کمنٹ کے آخر میں اپنا جانا مانا مقبول جملہ ’مجھے کہتے ہیں حرا مانی‘ بھی لکھا۔