نور مقدم قتل: قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا، اجلاس بھی طلب

July 27, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نور مقدم قتل کیس کا نوٹس لے لیا، کمیٹی چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا یہ اجلاس کل ساڑھے 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

کمیٹی اجلاس میں افسوس ناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ بھی طلب کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر، سیکریٹری اور وزارت انسانی حقوق کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔