تمام کمیونٹیز کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے ،کونسلر عمرانہ فاروق

July 28, 2021

بری (خورشید حمید) بری کونسل کی ایسٹ وارڈ سے لیبر پارٹی کی نومسلم کونسلر عمرانہ فاروق نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملن اور جیت کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد کیا۔تقریب میں کونسلرز، خواتین سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسلر عمرانہ فاروق نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آئی ہیں۔ تمام کمیونٹیز کے مسائل اور مشکلات حل کرنا میری ترجیح ہے اور اس کے لئے اپنی بھرپور توانیاں وقف کریں گی۔ لیبر پارٹی نے ایسٹ وارڈ سے پہلی مرتبہ ایک پاکستان نژاد خاتون کو ٹکٹ دیا، جو میرے لیے اعزاز ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی سیاست میں برٹش پاکستانی خواتین کی دلچسپی قابل تحسین ہے، خواتین کو کاروبار،، کھیلوں اور سیاست کے شعبہ میں آگے آنا چاہیے۔ لیبر پارٹی رنگ ونسل سے بلاتر ہوکر قابلیت اور پارٹی وابستگی کو مدنظر رکھ کر ٹکٹ جاری کرتی ہے۔ میرا کونسلر بنناپاکستانی کمیونٹی کے لیے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ایسٹ وارڈ سے پہلی مسلمان پاکستانی کونسلر ہوں۔