حاجی وسیم اختر سے والدہ کی وفات پر تعزیت

July 28, 2021

برسلز ( نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی بلجیم کے صدر حاجی وسیم اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے بلجیم کی مختلف مساجد میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پی ٹی آئی بلجیم کے سینئر رہنما سردار صدیق خان ، پی ٹی آئی کے سابق صدر زاہد رضا بھدر، پی ٹی آئی بلجیم کے سابق چیئرمین شکیل احمد گوہر، پی ٹی آئی بلجیم کے سابق چیف کوآرڈینیٹر مہر علی صفدر، پی ٹی آئی بلجیم کے سینئر رہنما ریاض خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواز بٹ ، ملک زبیر اعوان، پی پی کے سینئر رہنما خالد محمود ، پی پی بلجیم کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عامر، شیراز بٹ ، افتخار احمد ، ظفر مغل ، علی شاہ ، برسلز سٹی سے کونسلر محمد ناصر ، کونسلر محمد عامر نعیم ، نوید خان چیئرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ ، حاجی محمد اشرف، نصراللہ بٹ، پی پی سی بلجیم کے چوہدری عمران ثاقب ، محمد ندیم بٹ ، ملک ایوب نے حاجی وسیم اختر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے۔