بھارتی صدر کی مقبوضہ کشمیر آمد کے بعد تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا

July 28, 2021

سری نگر(کے پی آئی) بھا رتی صدر رام ناتھ کووند کی مقبوضہ کشمیر آمد کے بعد تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔مشہور سیاحتی مقام اہرہ بل علاقے میں عامر حسین میر نامی نوجوان کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز گولی مار کر شہید کر دیا ۔ کے پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میں ایک شہری کی گلے سے کٹی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔لارکی پورہ میں اس وقت خوف وہراس پیدا ہوگیا جب 50 سالہ محمد اشرف میر ولد علی محمد میر ساکنہ ہاکورہ ن کی گلے سے کٹی لاش میوہ باغ سے بر آمد کی گئی۔