حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ، اموات 10 ہوگئیں

July 28, 2021

حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی۔

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا ایک او رزخمی چل بسا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق انتقال کرنے والا حیسکو کا ملازم تھا جو کراچی میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔