کرکٹ ٹیموں کے اسپانسرز کا اعلان

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ ،سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسپانسرز کا اعلان کردیا ہے۔ایک تعمیراتی کمپنی سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی اسپا نسر ہوگی اور سنٹرل پنجاب کو اگلے تین سال کے لیےایک گھی ملز اسپانسر کر ے گی۔ گراس روٹس کرکٹ سدرن پنجاب کے اسپانسر ہونگے۔