آج خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ کایوم شہادت منایا جا ئے گا

July 29, 2021

لاہور( وقائع نگار خصوصی) آج خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ کایوم شہادت منایا جائے گا ۔ لاہور میں عالمی انجمن خدام الدین کے زیراہتمام آج بعد نمازمغرب جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوریؒ شیرانوالہ دروازہ میں مولانا میاں محمداجمل قادری کی زیرصدارت جلسہ ہوگا ۔اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحد یث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ تمام شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات ہونگی۔ پاکستان سنی تحریک کے زیرِ اہتمام یومِ سیدناعثمانِ غنی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے تمام مکاتب فکر کے دینی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعتہ المبارک میں سیدنا عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالیں ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتما حضرت سیّدنا عثمان غنی ؓ کے یومِ شہادت کی مناسبت سے ”حضرت سیّدنا عثمان غنی کانفرنس آج دن گیارہ بجے کمیٹی روم ایوانِ اوقاف لاہور میں ہوگی ۔