چائلڈ پروٹیکشن کے جامع قانون کامسودہ تیار،حتمی بحث

July 29, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن کے جامع قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کے تحفظ اور ان کی بہبود کا کام ممکن ہو سکے گا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سماجی بہبود سید یاور عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بل کے مسودے پر حتمی بحث کی گئی ۔اجلاس سے خطاب میں وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ تحفظ حقوق اطفال کے جامع قانون کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اس حوالے سے متعلقہ اداروں نے بل کی تیاری میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ اگلے مرحلے میں محکمہ قانون مسودے کو بل کی شکل دے گا جس کے بعد اسے پنجاب کابینہ کے سامنے منظوری کیلئے رکھا جائے گا۔