کراچی میں موسم آئندہ دنوں میں خوشگوار رہنے کا امکان

July 29, 2021

کراچی میں موسم آئندہ دنوں میں خوشگوار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوتی رہے گی، اگست کے پہلے ہفتے میں ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنتا نظر آرہا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون ہواؤں کے اثرات 3 اور 4 اگست کو تھرپارکر، عمرکوٹ میں بارش کی صورت نظر آئیں گے، ٹھٹہ بدین میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے پر کی جاسکتی ہے، جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم شمال کی جانب جانے سے کراچی میں بارشیں نہیں ہو رہیں۔