ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

July 29, 2021

ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 25 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 23 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17 ارب 82 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔