اکشے کمار نے اپنی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ بتادی

July 30, 2021

بھارتی فلم اندسٹری کے جانے مانے نام اکشے کمار کی نئی فلم کی ریلیز مسلسل منسوخی کے بعد اب حتمی طور پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بیل بوٹم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز ہونی تھی جو اب آئندہ ماہ تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

اس حوالے سے اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انھوں فلم کا ایک چھوٹا سا ٹیزر بھی شیئر کیا۔

انھوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان یوں کیا کہ "بڑی اسکرین پر آپ کو محظوظ کرنے کا ہمارا مقصد، تاریخ 19 اگست 2021، فلم بیل بوٹم کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔