ہالینڈ کی سلور میڈلسٹ خود کو چیمپئن ظاہر کرتی رہیں، بعد میں معذرت

July 31, 2021

ٹوکیو ( جنگ نیوز) اولمپکس گیمز میں ہالینڈ کی خاتون سائیکلسٹ ننیمک وان ویلوٹن نے سلور میڈل جیتا تاہم خود کو چیمپئن ظاہر کر کے سب کو حیرت زدہ کردیا، انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں بھی اس قسم کے الفاظ استعمال کئے جیسے وہ گولڈ میڈل جیت چکی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے کہا کہ مجھے جب حقیقت کا علم ہوا تو میں نے سب سے معذرت کر لی، مقابلے اختتام پر انہوں نے فاتح آسٹریا کی اینا کائیشینوفر کو مبارک باد بھی نہیں دی۔ بعد میں ان کا خوب مذاق اڑا گیا۔