ٹونی لائیڈایم پی اور کونسلر محمدزمان کو سرکا خطاب ملنے پر تقریب کاانعقاد

July 31, 2021

راچڈیل (نمائندہ جنگ) پاکیزہ گروپ آف وویمن کی جانب سے راچڈیل کے کیسل مئیر کمیونٹی سنٹر میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے سر کا خطاب ملنے پر راچڈیل کے ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ اور سابق مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونٹی کی خدمت کر کے ا ن کو دلی سکون ملتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں راچڈیل شہر سے ممبر آف پارلیمنٹ ہوں راچڈیل کی کمیونٹی رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے کونسلر محمد زمان نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے پاکستانی کیمونٹی نے ہر شعبہ میں اپنے موثر اور متحرک کردار کے باعث اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ‘تقریب کے اختتام پر سر ٹونی لائیڈ اور کونسلر محمد زمان کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔