ایک کروڑ انعام کی پیشکش بھی پاکستانی ایتھلیٹس کو ترغیب نہ دلاسکی

July 31, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ایک کروڑ انعام کی ترغیب بھی اب تک کارگر ثابت نہیں ہوسکی ہے اور ایتھلیٹس ایک کےبعد ایک ہار کر گھر لوٹ رہے ہیں۔ ادھر مختلف ملکوں نے اپنے میڈلسٹ کھلاڑیوں کےلئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ سنگاپورحکام نے سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر 7 لاکھ 37 ہزار ڈالر، سلورمیڈل پر 3 لاکھ 69 ہزار اور برانز میڈل کیلئے 1 لاکھ 84 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔ جاپان نے گولڈ میڈل پر 45 ہزار ڈالرز، چاندی پر 18 ہزار اور کانسی کے تمغے پر 9 ہزار ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔