اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا ٹیسٹ منفی، عملے کو کورونا، جسٹس بابر ستار کا عملہ بھی متاثر

July 31, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے، جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت بند رہی جہاں کورونا کے انسدادی اقدامات کئے گئے، معلوم ہوا ہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی کا جمعرات کو این آئی ایچ سے کرایا گیا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھاجس پر انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تاہم جمعہ کی شام پرائیویٹ طور پر کرایا گیا ٹیسٹ نیگٹو آ گیا، ادھر جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کے ملازمین ریڈر مدثرریاض، کلرک طاہر محمود، نائب قاصد ریاض، نائب کورٹ پولیس اہلکار جعفر شاہ کے علاوہ جسٹس بابر ستارکی عدالت میں فرائض سرانجام دینے والے ریڈر روحان اور کلرک عدنان میں بھی کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم جمعہ کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں سنگل بنچ کے مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق ہوئی۔