احساس تحفظ پروگرام کا دائرۂ کار14 ہسپتالوں تک بڑھایا جائے گا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

July 31, 2021

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) معاون خصوصی سماجی تحفظ و تخفیف غربت سنیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے جمعہ کی صبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نےہسپتال میں جاری احساس تحفظ کی سرگرمیوں کا ی جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس تحفظ پروگرام کا دائرۂ کار رواں سال ملک کے14ہسپتالوں تک بڑھایا جائیگا، اب تک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 612مستحق مریضوں کی خدمت کی گئی ہے۔ ضرورت مند مریضوں کی خدمت کے لئے ، تحفظ کے مستحق مستفید افراد کی شناخت کے لئے ہولی فیملی ہسپتال میں ایک سہولت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔احساس تحفظ صحت کے اخراجات کا سامنا کرنے والے ان مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے جوصحت سہولت کارڈ یااس کے نامزد کردہ اسپتالوں میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔