کورونا وائرس پر ہم نے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کیے ،اسد عمر

July 31, 2021


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے زمینی حقائق کا جائزہ لے کر کورونا وائرس سے متعلق فیصلے کیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس کی حکمت عملی سے عوام کی صحت اور روزگار کا دفاع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوروناکی حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی، ہم نے زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کئے۔


وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ تمام فیصلے ایسے پلیٹ فارم سے کئے جہاں وفاق و تمام صوبے موجود ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے این سی او سی کی ٹیم صوبوں سے مل کر حکمت عملی بناتی ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ اگر ہر صوبہ مرضی کے فیصلے کرتا اور اپنے وسائل پر انحصار کرتا تو کبھی کامیابی نہ ملتی۔