شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امہ کے علمبردار تھے، علامہ باقر عباس

August 01, 2021

کراچی (پ ر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امہ کے داعی اور علمبردار تھے، عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے ایجنٹوں نے شہید کر کے پاکستان کو عظیم فرزند اسلام سے محروم کر دیا، عظیم قائد کی تعلیمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو راولپنڈی میں شہید قائد کی 33ویں برسی پر یادگار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔