حادثات میں دو افراد جاں بحق جھگڑے میں ایک شخص مارا گیا

August 01, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے۔ ایس ایچ اوتھانہ صدربیرونی انسپکٹرملک اللہ یارنے بتایاکہ کلیال میں گلی میں بیرئیرلگانے پرماموں اور بھانجے میں جھگڑاہوگیا اس دوران سینے پرمکالگنے سے35 سالہ تنویراحمدجاں بحق ہوگیا ۔تھانہ کورال کومحمداسلم نے بتایاکہ اس کابیٹاتصوراقبال اپنے دوست منائل شریف کے ساتھ موٹرسائیکلپرجارہاتھاکہ گاڑی نمبرایل ای جے 1133کے نامعلوم ڈڑائیورنے غفلت لاپروائی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے انہیں ٹکرماری جس سے مدعی کابیٹاجاں بحق اوراس کادوست زخمی ہوگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں نورانی محلہ کے قریب ریلوے ٹریک سے گذرنے والانامعلوم شخص ٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی شام پیش آیا،مرنے والے کی عمرتقریباً55سال بتائی جاتی ہے۔