وزیراعظم عمران خان کا نور مقدم کیس میں انصاف دلانے کا عزم

August 01, 2021

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے کیس میں لواحقین کو انصاف دلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نور مقدم کیس کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قاتل چاہیے دہری شہریت والا ہو یا امریکی شہری ہو، اُسے سزا ضرور ملے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل نے ہم سب کو ہلادیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس میں نے اسی طرح فالو کیا جیسے وہ میری اپنی بیٹی ہو۔