اولمپکس فٹ بال سیمی فائنل مرحلے میں

August 02, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس میں مردوں اور خواتین فٹبال ایونٹس سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ پیر کوسیمی فائنل میں امریکی ویمنز ٹیم کینیڈا جبکہ سویڈش ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی ۔ منگل کو مردوں کے سیمی فائنل برازیل کا سامنامیکسیکو جبکہ جاپان کااسپین سے ہوگا۔