جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کے کارندے سمیت 16 ملزمان گرفتار

August 02, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اینٹی ویکل لفٹنگ سیل نے لیاقت آباد 10 نمبر میں چھاپہ مار کرآئی جی سندھ میڈیا سیل کا جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیا،ایس ایس پی عارف اسلم رائو کے مطابق گرفتار ملزم وجاہت علی بانبھن جعلی صحافتی ادارے سے وابستہ اور مختلف لوگوں کو فون کرکے خود کو سینٹرل پولیس آفس میڈیا سیل کا اہلکار ظاہر کرتا تھا ، علاوہ ازیں ڈیفنس پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے منظم گروہ کے کارندےمحمد عثمان کو گرفتار کرکے 5000 روپے مالیت کے 36 جعلی کرنسی نوٹ برآمد کئے ،جبکہ دو موٹرسائیکل لفٹرز صفدر حسین اور عدیل کو رنگے ہاتوں گرفتار کرکے موٹرسا ئیکل برآمد کرلی ، پولیس نے کورنگی روڈ پر ٹھیلہ پتھارا لگا کر روڈ بلاک کرنے والے دس افراد کو گرفتار کرلیا،قائدآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی سپلائی، موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔