پہلا امریکی کروز شپ کیوبا کے سفر سے امریکا پہنچ گیا

May 09, 2016

کیوبا سے تعلقات استوار ہونے کے بعد پہلا امریکی کروز شپ کیوبا کا سفر کر کے واپس امریکا پہنچ گیا۔

پانچ دہائیوں کے بعد امریکی کروز شپ نے پہلی بار کیوبا کا سفر کیاجس میںسینکڑوں سیاح سمیت 700مسافر سوار تھے ۔

یہ کروزشپ 3 مئی کو کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچا اور آج واپس امریکی شہر میامی پہنچ گیا۔

جہاز میں سوار مسافروں نے اپنے سفر کو یارگار قرار دیااور خوشی کا اظہار کیا۔ پچاس سال سے زائد عرصے سے امریکا اور کیوبا کے درمیان منقطع تعلقات 2014 میں بحال ہونا شروع ہوئے تھے۔