عوام کھانےکی عادات بدل لیں، خوراک کی درآمدات اگلے سال ختم ہوسکتی ہیں، معاون خصوصی وزیراعظم

August 02, 2021

لاہور(ایجنسیاں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اگر عوام صرف اپنے کھانے کی عادات تبدیل کر لیں تو پاکستان کی خوراک کی درآمدات اگلے سال ہی ختم ہو سکتی ہیں‘بھارت کی گندم،کپاس اور چاول کی پیداوار تقریباً ہمارے برابر ہے جبکہ مکئی میں ہماری پیداوار اس سے زیادہ ہے۔

حزب اختلاف کی قیادت داغدار ہے اوراسی وجہ سے مسلم لیگ(ن) سکڑ کروسطی پنجاب اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو گئی ہے‘ہم انشااللہ آئندہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے اتوارکو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کیا عمران خان کی حکومت سے پہلے کسی حکومت نے درخت لگانے پر توجہ دی تھی کیونکہ یہ کام وژن رکھنے والا لیڈرہی کر سکتاہے ۔