زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، پی ٹی آئی منافقت کی سیاست کر رہی ہے، بلاول

August 02, 2021

اوکاڑہ / کراچی (نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم کی زندگیاں دائو پر لگی ہو ئی ہے پی ٹی آئی منافقت کی سیاست کر رہی ہے۔

خدانخواستہ تحریک انصاف کی وجہ سے بھارت کی طرح کی صورتحال کا شکار ہوجائیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟ کسی وقت بھی الیکشن کا بگل بج سکتا ہے ، وسطی پنجاب کے جیالے تیاری کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی وائی او لاہور ڈویژن کے سابق صدر اظہار الحق طور ایڈووکیٹ کی رہاشگاہ پر جیالوں سے ٹیلی فونک خطاب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مو جودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھُل گئی ،اسلام آباد کی تباہی اس با ت کا ثبوت ہے ،کل تک مہنگائی کوناسور کہنے والا آج خود عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسادیا ہے ،لاہور میں تو لاک ڈائون کرونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے لگایا گیا۔