اساتذہ کی بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے 80 ہزار بچے سکول چھوڑگئے ، پنجاب ٹیچرز یونین

August 02, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم میں 89 ہزار اساتذہ کی تین سالوں میں بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے سے 80 ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ کر چلے گئے،رہی سہی کسر سر گزشتہ دو سالوں کے دوران کرونا وبا نے پوری کر دی جس کی وجہ سے بھی تعلیمی نظام متاثر ہوا ،انہوں نے مزید کہا کہ صرف ملتان کے کئی تعلیمی اداروں میں 2387 اساتذہ ودیگر سٹاف نہیں ہے جس کی وجہ سے اساتذہ، والدین، طلبہ میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔