امریکا و برطانیہ کا طالبان پر شہریوں کے قتل عام کا الزام

August 02, 2021

امریکا اور برطانیہ نے طالبان پر اسپن بولدک میں عام شہریوں کے قتل عام کا الزام عائد کیا ہے۔

کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں امریکی اور برطانوی سفارت خانوں نے الگ الگ ٹوئٹس کیے ہیں۔ جن کے مطابق قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں طالبان نے انتقامی کارروائیوں میں درجنوں شہریوں کو قتل کیا۔

امریکی و برطانوی سفارتخانوں نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ اس پر طالبان جنگی جرائم کے مرتکب قرار دیے جاسکتے ہیں۔

امریکی و برطانوی سفارتخانوں کے ٹوئٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپن بولدک میں قتل عام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ طالبان کمانڈروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

ان ٹوئٹس میں سفارتخانوں نے افغانستان میں جنگ بندی پر بھی زور دیا۔