انڈونیشین فوج کے اہلکار کو ہم جنس پرستی پر 7 ماہ قید کی سزا

August 03, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) انڈونیشین فوج کے ایک اہلکار کو ہم جنس پرستی پر سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ فوج نے اس عمل کو ’منحرف جنسی سلوک‘ قرار دیا ہے۔ 15 جولائی کو ملٹری کورٹ کے فیصلے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کےعلاقے کالیمنتان میں مقیم 29 سالہ فوجی کو برطرف کردیا گیا۔ یہ فیصلہ رواں ہفتے منظر عام پر لایا گیا۔ 71 صفحات کے فیصلے میں کہا گیا کہ اس فوجی اہلکار کو اعلیٰ افسران نے فوج میں ہم جنس پرستی سے متعلق رویے پر پابندی کے بارے میں خبردار کیا تھا لیکن اس نے پھر بھی ایسا کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم نے ہم جنس پرستی جیسا عمل کرکے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچایا